وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے دعا گو ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے، پاکستان میانمار کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میانمار کے پر اظہار
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔