اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے۔جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو ا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج2025کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی 79فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین کو پہنچائی جا چکی ہیں ،،پیکیج کے حوالے سے کل 1273شکایات موصول ہوئیں جن کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے گئے ۔بینک اور دیگر معاون اداروں کی جانب سے اس پیکیج کی آگاہی کے حوالے سے 6.

2ملین روبو کالز کی گئیں، 178,700 آئوٹ بانڈ کالز کی گئیں جبکہ 6.1ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے کال سینٹر سے اس پیکیج کی جانکاری اور معلومات کے حوالے سے 126,839آئوٹ بانڈ جبکہ 158551ان بانڈ کالز ہوئیں۔شرکاء کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے تحت 1.9ملین ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں اور 951,191ڈیجیٹل والٹ استعمال ہوئے جو کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 823,653خواتین نے ڈیجیٹل والٹس استعمال کئے جبکہ2,541خصوصی افراد نے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم وصل کیں ،الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رمضان پیکیج کی بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے کام کرنے والی حکومتی ٹیم اور معاون اداروں کی بہترین کاکردگی کو قابل ستائش قرا رہوتے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے نہایت شفاف اور سہل طریقہ کار سے رقوم پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحقین تک پہنچیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیکیج کو شفاف بنانے کیلئے سٹیٹ بینک ،بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان ریلیف پیکیج کے کے حوالے سے وفاقی وزیر پیکیج کی

پڑھیں:

اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے، اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریک پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930 میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائد اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوا۔

درجہ دوم ،سوم کے آئل ، گھی کی قیمتوں میں 18سے 24روپے کمی 

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں بلکہ فکری اور روحانی طور پر بھی متحد کیا۔

وزیرِ اعظم نے دور حاضر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو سماجی تقسیم، عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو اقبال کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے علم، عمل، یقین محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا ہے، ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہو گا، اقبال کا فلسفہ، شاعری ہمیں بتاتی ہے ایک مثالی معاشرہ کیسے تعمیر کیا جا سکتا ہے، ایسا معاشرہ جہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔

ٹریکنگ ڈیوائس پہنی بلی وائٹ ہا ﺅس میں داخل ہوگئی ، صحافی بھی حیران پریشان

نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں، ہمیں نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال کے یوم وفات پرعہد کریں کہ ہم ان کے نظریات کو انفرادی، اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے، ایک مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔
 

بابا گرونانک کبڈی کپ، انڈیا اورایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا: وزیراعظم
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • وزیراعظم کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا