جھگڑا ختم کروانے والے شخص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور میں جھگڑا ختم کروانے والے 50 سالہ شخص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے جھگڑا ختم کروانے والے نوید کو گولی مار دی، مقتول نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے آیا تھا۔
مسلح ملزم جمشید نے واپس پلٹنے والے شخص نوید کو سر میں گولی ماری۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد اسلحہ تھامے تسلی سے جائے وقوعہ پر کھڑا رہا جبکہ مقتول کا بھائی اور بھتیجے ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھگڑا ختم کروانے
پڑھیں:
15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔
ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔
پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔