گوجرانوالہ: نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
گوجرانوالہ کے ایک نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار ہو گئے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شہری کے گھر میں قائم چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے، وائلڈ لائف کا عملہ بندروں کی تلاش میں مصروف ہے۔
آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پرسوار ہے لیکن...
وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق شہر کے ایک علاقے میں 4 بندروں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان 4 بندروں کو پکڑ لیا گیا۔
بقیہ 4 مفرور بندروں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہے۔
وائلڈ لائف کا عملہ ان بندروں کو مختلف چھتوں، خالی مکانات اور باغیچوں میں تلاش کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔
چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔