تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔
علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانیٔ پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا
پڑھیں:
لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
لاہور:چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔
ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔