50 سالہ شخص شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔
شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
وسیم کی بیوی فریحہ اور ان کے 2 بیٹے اس سانحے کی وجہ سے شدید صدمے میں ہیں۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم کو ڈانس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک سینئر کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ ایسی حالت عام طور پر خون کی روانی میں رکاوٹ اور دل کی شریانوں کی بندش کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی سانس میں دشواری یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو تو اسے نظرانداز کرنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
انوشے اشرف اور شہاب رضا کے شاندار ولیمے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
پاکستان کی مقبول اور پسندیدہ میزبانوں میں شمار ہونے والی انوشے اشرف اپنی مثبت سوچ، خوبصورت انداز اور دلکش شخصیت کی وجہ سے ہر دلعزیز ہیں، وہ جس بھی تقریب کی میزبانی کرتی ہیں وہاں خوشی اور رنگ بکھیر دیتی ہیں۔
انوشے اشرف سماجی مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انوشے اشرف نے اپنی زندگی کے ساتھی شہاب رضا کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کر لیا ہے، ان کی شادی کی شاندار تقریب ترکیہ میں منعقد ہوئی، جسے خوبصورتی اور خوشیوں سے بھرپور قرار دیا جا رہا ہے۔
انوشے اشرف نے اپنی شادی کی تقریب میں دل کھول کر رقص کیا اور اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا، تقریب میں موجود ہر فرد خوشی سے جھومتا اور اس نئے جوڑے کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتا دکھائی دیا۔
ولیمے کی تقریب میں سفید اور سنہری رنگوں کی تھیم نے تقریب کو ایک خوابناک انداز بخشا، تازہ پھولوں، روشنیوں اور نفیس سجاوٹ نے ماحول کو نہایت رومانوی بنایا۔
انوشے اشرف نے ولیمے کے لیے ایک خوبصورت سفید گاؤن زیب تن کیا، جس پر نفیس کام اور جدید طرز کی کڑھائی کی گئی تھی، ان کا میک اپ نہایت قدرتی اور دلکش تھا، جس سے ان کی شخصیت مزید نکھر کر سامنے آئی، شہاب رضا نے اسمارٹ تھری پیس سوٹ میں اپنی دلہن کا بھرپور ساتھ دیا۔
انوشے اشرف اور شہاب رضا نے ولیمے کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ انٹری دی جسے مہمانوں نے بھرپور داد دی، تقریب میں لائیو میوزک کا بھی اہتمام تھا، جس نے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔
یہ خوشیوں بھری شام نہایت یادگار رہی اور نئی زندگی کی شروعات کرتے انوشے اور شہاب کی خوشگوار تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)
Post Views: 3