لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی،عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف ہماری اولین ترجیحات ہیں،عوام کو اشیا ءخوردونوش اور اشیاء ضررویہ کم سے کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی طرف سے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجودتھے۔سی ای او نوید رفاقت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد کا ریلیف ملا،سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری کی گئی جن میں عوام کو رمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3ارب 57کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے،عوام کو رمضان المبارک میں ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2 ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے،سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری،25 اضلاع میں قائم 36 ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے تقریبا28 ہزار آڈر دیئے گئے۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ سہولت بازاروں میں سیب305 روپے جبکہ ڈی سی ریٹ کے مطابق316 روپے اور مارکیٹ میں487 روپے کلو بیچا گیا،سہولت بازاروں میں 10کلو آٹا بیگ 795روپے ،ڈی سی ریٹ832 روپے اور مارکیٹ میں 897 روپے پر بیچا گیا۔اسی طرح مارکیٹ میں کیلا389 روپے فی درجن ،ڈی سی ریٹ227 روپے جبکہ سہولت بازار میں صرف 216 روپے درجن دستیاب رہا،مارکیٹ میں چکن 940 روپے کلو تک،ڈی سی ریٹ 585 روپے جبکہ سہولت بازار میں 571 روپے بیچا گیا،سہولت بازار میں 446 روپے،ڈی سی ریٹ پر 460 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 734 روپے کلو دستیاب تھی،سہولت بازار میں انڈے269،ڈی سی ریٹ میں 276 اور مارکیٹ میں 350 روپے تک فروخت ہوئے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک میں سہولت بازاروں میں سہولت بازار میں کہ سہولت بازار مارکیٹ میں ڈی سی ریٹ عوام کو

پڑھیں:

پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز