ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہی۔
دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں دنیا کے تمام ممالک پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کینیڈا، چین اور دیگر ممالک نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
امریکا پاکستان کو ایف 16 کے پرزے اور جدید ٹیکنالوجی دے گا
امریکی حکومت نے پاکستان کو ایف 16 لڑاکا طیارے اپ گریڈ کرنے کے لیے 686 ملین یعنی اڑسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے پرزوں اور جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
جدید ٹیکنالوجی کے ملنے سے پاکستان کے 75 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
کانگریس کے پاس ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کا جائزہ لینے کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی صورتِ حال کی تیاری میں مدد ملے گی۔