اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ  میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی

میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میانمار کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

 اشک آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک، ترکیے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری روابط مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا اور پاک، ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس پر اظہار اطمینان کیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولتکاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے۔

تھائی لینڈ :وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

وزیرِاعظم نے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیے کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کی غزہ میں امن کوششوں کے لیے مضبوط عزم کی تعریف کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، معیشت مستحکم
  • کاروباری اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سےسر اٹھا رہا ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق