City 42:
2025-12-14@09:45:24 GMT

مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی قیادت کو اہم مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

بانی پی ٹی آئی نے جسے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے ،موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر اندا ز کیا جائے تاکہ ہمارے مخالفین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہی فکر لا حق ہے کہ ان کی بھرپور سازشوں اور بانی پی ٹی آئی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی تتر بتر کیوں نہیں ہوئی ،مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو سازشی عناصر ایسے ہی منہ کی کھائیں گے۔

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش

بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ ڈھاکا علاقائی بلاک میں پاکستان کے ساتھ کسی مرحلے پر شامل ہو اور اس بلاک میں بھارت کی شمولیت نہ ہو جبکہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایسا ممکن نہیں۔

بنگلہ دیش کے سرکاری خبر رساں ادارے بنگلہ دیش سنگ باد سنگستھا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین کہا ہے کہ ہمارے لیے اسٹریٹجک طور پر یہ ممکن ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ علاقائی سطح پر کسی اتحاد میں شامل ہو اور اس میں بھارت موجود نہ ہو، (لیکن) نیپال یا بھوٹان کے لیے بھارت کو شامل کیے بغیر پاکستان کے ساتھ کوئی گروپنگ بنانا ممکن نہیں۔

ان کے بیان کو وزیرِ خارجہ اسحق ڈار کے اسلام آباد میں حالیہ دیے گئے بیان کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل ایک تین ملکی پیش رفت شروع ہوچکی ہے اور یہ علاقائی و غیر علاقائی ممالک تک پھیل سکتی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق محمد توحید حسین نے کہا کہ اسحق ڈار نے کچھ کہا ہے، اور شاید کسی وقت اس میں کچھ پیش رفت بھی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں وزیرِ خارجہ ڈار نے 13 سال بعد پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان بھی حالیہ مہینوں میں دو خوشگوار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر دفاع
  • سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر دفاع
  • سازشی عناصر اب بھی بانیٔ پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش میں ہیں: وزیرِ دفاع
  • فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
  • سازشی عناصر آج بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش میں ہیں: خواجہ آصف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی خودمختاری قائم ہے، بلاول بھٹو
  • فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
  • سازشی عناصر عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف
  • سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا
  • بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش