مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپ مین کو ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے آخری میچ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
چیپ مین کی انجری کا جائزہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیا گیا لیکن وہ فٹ قرار نہیں دیے گئے، جس کے باعث ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مارک چیپ مین کو پہلے ون ڈے کے دوران ہمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
ان کی غیر موجودگی میں ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب وہ تیسرے ون ڈے میں بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ پہلے ہی 0-2 سے جیت چکا ہے، سیریز کا آخری میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے بے اوول میں کھیلا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔