مقبوضہ کشمیر کے علمائے کرام وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کریں گے، مفتی اعظم کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ قانون منظور کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے علمائے کرام لوک سبھا سے منظور ہونے والے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کیلئے مسلم پرسنل بورڈز کی مکمل حمایت اور اس متنازعہ قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ قانون منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام علمائے کرام کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ میر واعظ کشمیر کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا میں 232 ارکان نے بل کے خلاف ووٹ دیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 45 فیصد ارکان وقف ترمیمی بل کے خلاف ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بل کے خلاف لوک سبھا کشمیر کے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے آزادی کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم نے علاقے میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور کشمیری عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائم۔ز بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے بنیادی سیاسی حقوق سے انکار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا بھارت علاقے میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوپور کے رہائشی طالب علم کے جموں میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کو روکنے کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے آزادی کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم نے علاقے میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور کشمیری عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت بندوق کی نوک پر کشمیریوں ک زیر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ متنازعہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ نے ان کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے لہذا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔