ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ؛ گھر میں گھس کر 3خواتین کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔
قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے 7 گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔ بعد ازاں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
خواتین کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لواحقین کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذاتی دشمنی کے مطابق
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔