کراچی میں سادہ لوح شہریوں کوبیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات میں مفرورملزم منیرمہدی عرف گول گپا کو گرفتارکرلیا گیا۔

سولجربازارپولیس نے کارروائی کرتےہوئے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات  میں مفرور ملزم منیر مہدی عرف گول گپا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم نے ایکپسریس نیوز کو بتایا کہ  گرفتار ملزم بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ گرفتار ملزم منیر گول گبا کے خلاف سولجربازار، فیروز آباد اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں جن میں وہ مفرور تھا۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

گرفتار ملزم بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر کروڑوں روپے بٹور لیتا تھا اور رقم لینے کے بعد کئی ماہ تک ٹالنے کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔ گرفتار ملزم نے گزشتہ ڈیڑھ سے 2 سال کے دوران قطر،دبئی،آسٹریلیا ،کینیڈا اور امریکا بھیجنے کا جھانسہ دیا اورفی کس 15 سے 30 لاکھ روپے تک ایڈوانس کی مد میں وصول کئے۔ملزم نے متاثرین کوثبوت کے طورپرجعلی اسٹیمپ پیپرپرمعاہدے کیےاورجعلی چیک دیئے۔

متاثرہ افراد نے''منیر مہدی عرف گول گپا'' کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کی شکایات بھی درج کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر مہدی عرف گول گپا'' کی پوری ٹیم  شہر میں سرگرم ہے جو کہ مختلف علاقوں سے سادہ لوح افراد کا شکار کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منیر مہدی عرف گول گپا سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزم اس سے قبل ایف آئی اے کے ہاتھوں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں بھی کئی درخواستیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھجوانے کا جھانسہ کروڑوں روپے گرفتار ملزم

پڑھیں:

پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے  دلہا کو  گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور  فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا