سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقررکر دیے، جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 7 اپریل اور عالیہ حمزہ و خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزموں کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت مقرر کر دیے۔
اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ضمانتیں منسوخ کرنے دائر مقدمات سماعت سانحہ 9 مئی کے کے ملزمان کی
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی
عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی
9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔ عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔