محکمہ خزانہ پنجاب نے پیف کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔
محکمہ خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے لیے 5 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1