City 42:
2025-04-22@01:16:54 GMT

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب گہرام بگٹی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:  جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کئے تھے،پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔

 ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا،نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر

 جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے گہرام بگٹی کی گرفتاری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور اس کے بعد اپنے وکلاء کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نوابزادہ گہرام بگٹی

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، اس سے قبل نادر مگسی نے تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟

ڈی آئی خان میں 3  روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی اختتام کو پہنچ گئی ہے، ریلی میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

پریپیئرڈ ‘بی’ کیٹیگری میں گوہر خان نے پہلی پوزیشن حاصلی، پریپیئرڈ ‘سی’ کیٹیگری میں دیوار مزاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پریپیئرڈ ‘ڈی’ کیٹیگری میں شکیل احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقسیم انعامات کی تقریب رتہ کلاچی اسٹیدیم میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تھر جیپ ریلی سے : جنگلی حیات کو خطرہ

یاد رہے کہ تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی نادر مگسی نے جیتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news جیپ ریس ڈی آئی خان نادر مگسی

متعلقہ مضامین

  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • 19 اپریل صوبائی خود مختاری اور جمہوری بالا دستی کا دن ہے: ایمل ولی
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیاہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی 
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل