پاکستانی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ لیکن پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بینچ مارک 100 پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ آج دوران کاروبار 1858 کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 670 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھی مثبت ردعمل دیا ہے جس کا اثر مارکیٹ میں نظر آ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6944 اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہے۔
Post Views: 4