سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے اہلخانہ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ بارے جان سکیں گے۔ معلومات کیلئے’’ پی ایم آئی ایس، سپیس، قیدی کا کمپیوٹر نمبر لکھ کر 8070 پر مسیج کریں، جوابی مسیج میں معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ بتا دی جائے گی۔ تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں، جس کے سٹینڈرڈ چارجز پانچ روپے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں۔ سرکاری سطح پر معافی کے اعلان کے علاوہ تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور اچھے کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔ سزا میں ہر معافی کو فوری طور پر قیدی کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ اب قیدیوں یا اہلخانہ کو سزا میں معافی کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا شفاف انداز میں آن لائن کیا گیا ہے، جدید سسٹم تیار کیا ہے تاکہ کسی قیدی کو مقررہ سزا سے ایک لمحہ بھی اضافی قید میں نہ رکھا جائے۔

سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزا میں معافی سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل

راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔

سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔

اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • اسرائیلی حکومت اور معاشرے کے درمیان گہری ہوتی تقسیم
  • اسرائیلی حکومت اور معاشرے کے درمیان گہری تقسیم
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلیے مالی امداد کی سفارش
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل