یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات ادا کیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت ایک سو کے قریب انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔
مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے، جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائیگی پر زور دیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات انجام دیتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یہودی ا باد کاروں ا باد کاروں نے قبلہ اول کے مطابق میں گھس
پڑھیں:
ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری سے اظہار افسوس کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پوپ فرانسس کی ہمدردی اور مستحق افراد کی ضروریات کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ان کی کوششیں ہماری مشعل راہ رہیں گی۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
واضح رہے کہ ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا انتقال اسٹروک اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا۔
اعلان کے مطابق پوپ فرانسس انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے، پوپ کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس نے روم میں باسیلیکا کے سینٹ میری میجر میں تدفین کی وصیت کی تھی اور بغیر کسی سجاوٹ کے صرف فرانسسکس کے نام کے ساتھ تدفین کرنے کا کہا تھا۔