امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 97 ویں سالگرہ، تقریب میں رمیزہ مجید نظامی کی بچوں سمیت شرکت
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) امام صحافت، آبروئے صحافت اور معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 97 ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام، نوائے وقت گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی نے اپنے بچوں سمیت تقریب میں شرکت کر کے سالگرہ اور عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے سالگرہ کی تقریب کا اعلان کیا تو تمام سٹاف شرکت کیلئے مجید نظامی ہال پہنچ گیا۔ امام صحافت مجید نظامی کا سالگرہ منانے کا سلسلہ ان کی زندگی میں ہی شروع ہوا جسے ادارہ اور اس کا سٹاف اظہار تشکر کے طور پر مناتا ہے۔ مجید نظامی کی ملک و قوم کے لئے خدمات بلاشبہ ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہیں، ان کے دبنگ انداز، جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات آج ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ادارے کے سینیئر ساتھیوں انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ہیڈ آف بزنس آپریشنز شعیب اسلم، سپیشل کارسپانڈنٹس فیصل ادریس بٹ و خاور عباس سندھو، ہیڈ آف اکائونٹس شاہد انجم تارڑ، سینئر منیجرز مارکیٹنگ عثمان مسعود و عامر ادریس، سینئر صحافی فضل اعوان ، پروفیسر عاطف بٹ، منیجرز سرکولیشن عابد نذیر سندھو و صغیر امجد، مارکیٹنگ منیجر فہمید ولسن جانسن، ایچ آر سٹاف محمد مشتاق و محمد سلیم، آپریشن کوآرڈینیٹر حافظ عبدالباسط، شیخ عابد، حاجی محمد امین، محمد عباس سمیت سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کرنل (ر) ندیم قادری نے کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آج مجید نظامی حیات ہوتے تو قومی و عالمی سطح پر ہماری رہنمائی کرتے، اب یہ فریضہ ان کی اکلوتی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی، منیجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر بخوبی نبھا رہی ہیں جن کی رہنمائی میں ادارے نے گذشتہ دنوں 23 مارچ کوکامیابی سے اپنے اجراء کے 85 سال مکمل ہونے پر سالگرہ منائی اور اب مجید نظامی کی سالگرہ میں ان کی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی کی موجودگی نے ہمیں احساس دلایا کہ جیسے مجید نظامی ہمارے درمیان موجود ہیں۔ انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی نے کہا کہ ادارہ مجید نظامی کے وژن کے مطابق اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مجید نظامی کی نوائے وقت
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔