برطانوی تعمیراتی ادارے کا لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے لونا پروجیکٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان میں متعدد لگژری منصوبے مکمل کرنے والے برطانوی تعمیراتی ادارے ون ہومز نے لاہور میں طالبات کی رہائش کےلیے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ لونا پروجیکٹ پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ رہائش مہیا کرے گا اور یونیورسٹیز ڈسٹرکٹ پر رائے ونڈ روڈ پر جہاں لونا پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں اطراف میں 12 بڑی یونیورسٹیز ہیں جہاں ایک لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں نصف طالبات ہیں۔
عاقب حسن نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کا موقع بھی ملے گا، اس منصوبے کو اختتام ہفتہ پر لندن میں فروخت کےلیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک میں بھی اس حوالے سے ایونٹس منعقد ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2029 میں مکمل ہوگا اور اس وقت طلبہ رہائش کیلئے جو کرایہ دے رہے ہیں اس کا کرایہ اس سے بھی سستا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کی غرض سے خریدے جانے والے یونٹس کو کرائے پر دیا جائے گا اور اس ضمن میں مکمل مینجمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ بکنگ 7 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہوگی اور دو بیڈ رومز کے فلیٹ کی قیمت 30 ہزار پاؤنڈ ہوگی جسے تین برس کی اقساط میں ادا کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ لونا میں وہ تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی جو آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز کے طلبہ کو دستیاب ہیں، عمارت کے ہر تیسرے فلور پر لائبریری ہوگی اور طالبات کچن اور سماجی سرگرمیوں کیلئے جگہ کو شیئر کرسکیں گی۔ عمارت میں سی سی ٹی وی کے علاوہ اپنی سیکیورٹی ہوگی اور بائیومیٹرک انٹری اور ایگزٹ ہوگا۔
بلڈنگ میں تمام عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہوگا، لونا پروجیکٹ کا ڈیزائن تیار کرنے والی کمپنی والٹرز اینڈ کوہن آرکیٹیکٹس کے نمائندوں سنڈے والٹرز اور جیوانی بونفٹی نے کہا کہ یہ ہمارا پاکستان میں پہلا منصوبہ ہے جسے ہم پاکستان میں اپنی مقامی ٹیم کے ہمراہ مکمل کریں گے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ رہائش کے لیے بہترین سہولتیں مہیا کرے گا اور خاص طور پر دیہی اور دور دراز سے تعلیم کیلئے لاہور آنے والی طالبات کو بہترین اور محفوظ رہائش کی سہولت ملے گی اور اس کی بلڈنگ لاہور کے خوبصورت تاریخی ورثہ میں اضافے کا سبب بنے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لونا پروجیکٹ نے کہا کہ گی اور گا اور
پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور میں جاری 7 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور والدین میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کی ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زہیب حسن خان نے پولیو مہم کی تفصیلات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ، خواہ مہمان ہو یا مقامی، پولیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم نہ رہنے پائے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے دوران ٹیموں کو ہدایت دی کہ ٹیلی شیٹ اور موبائل ایپ ریکارڈنگ ایس او پیز کے مطابق مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔