گوجرانوالہ: گھر میں بنے نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ نکلے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
گوجرانوالہ کے ایک گھر میں بنے نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ نکلے اور ارد گرد کے مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
بندروں کو پکڑنے کیلئے ریسکیو کا عملہ طلب کر لیا گیا۔ آخری اطلاعات تک صرف دو بندروں کو پکڑا جاسکا ہے۔ 6 تاحال فرار ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔
رات ہونے پر کم روشنی کے باعث بندروں کو پکڑنے کا آپریشن صبح تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
فوٹو: فائلوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔