بولڈ لباس اور سین کے لیے مشہور ماضی کی بے باک ہیروئن زینت امان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ یادیں انسٹاگرام پوسٹ میں تازہ کی ہیں۔ 

زینت امان ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ایک خوشگوار اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں تاہم وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے زینت امان نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں بلکہ آف دا سین وہ باتیں بھی بتاتی ہیں جو اب تک منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔

اپنی ایک تازہ پوسٹ میں اداکارہ زینت امان نے فلم پکار کے مشہور زمانہ نغمے "سمندر میں نہا کے" شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیں۔ اداکارہ نے اس شوٹنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو " قُلی" کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

زینت امان نے بتایا کہ پوری قوم امیتابھ بچن کے لیے دعاگو تھی۔ صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن نے جو پہلا فلمی سین ریکارڈ کروایا وہ یہی گانا تھا۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ جب اس شوٹنگ کی خبر مداحوں کو ملی تو سب بہت پُرجوش تھے۔ کسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

فلم پکار کے نغمے ’’سمندر میں نہا کے‘‘ کی شوٹنگ گووا کے ایک پُرسکون ساحل پر ہوئی تھی جس میں زینت امان جل پری کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

زینت امان نے پوسٹ میں لکھا کہ گانے کی شوٹنگ میں مجھے زیادہ پیچیدہ رقص یا نغمے کے بول پر لب نہیں ہلانے پڑے تھے بلکہ ہدایت کار نے صرف خوبصورت دکھائی دینے کا کہا تھا۔

اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ وہ تیراکی نہیں جانتی تھیں لہذا شوٹنگ کے دوران کئی بار سمندری پانی نگلنا پڑا اور کئی بار وہ لہروں میں گر بھی گئی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ زینت امان امیتابھ بچن نے بتایا کہ

پڑھیں:

جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

 عثمان خان: جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلہ ہوا، جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ الائنس کا حصہ نہیں ہوگی۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ ایشو ٹو ایشو معاملات چلائے گی، پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہیں ہے، پارٹی کا اپنا کوئی ایک فیصلہ نہیں ہے۔

جےیوآئی کے مرکزی جنرل کونسل نے حتمی اختیار پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا، جےیوآئی حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائے گی۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • مذاکرات کیلئےپی ٹی آئی کس کے اشارے کی منتظر؟اعظم سواتی کا انکشاف
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟