متحدہ علماء محاذ یوم یکجہتی فلسطین منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اپنے بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ علماء مشائخ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی، امریکی جارحیت اور جبری طور پر غزہ خالی کرانے کیلئے مسلسل وحشیانہ بمباری کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں سے بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دینے، اسرائیلی حملے رکوانے، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
پاکستان کو اسلامی فلاحی‘ معتدل ریاست بنائیں گے: طاہر اشرفی کی اپیل پر علماء کا عزم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ ایسی نازک صورتحال میں جب فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہے اس کیخلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے‘ اس قسم کی مہمات چلانے والے یا ان مہمات کا حصہ بننے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ قوم کو متحد ہوکر ایسی مہمات کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور ملک بھر میںکونسل سے منسلک علماء و مشائخ نے خطبات جمعہ میں کیا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہاپسندی ملک و قوم کو درپیش بڑے چیلنجز ہیں، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ آج پاکستان کے وجود اور مستقبل دونوں کیلئے ناگزیر ہے۔