ہنگری نے اپنے دوست ملک اسرائیل سے یاری نبھانے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹِ گرفتاری ہونے کے باوجود نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کا پُرتپاک استقبال کیا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو خوش آمدید کہا اور پُرتکلیف کھانوں سے تواضع بھی کی حالانکہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہنگری کی یہ اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔

تاہم ہنگری کے وزیراعظم نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کردیا۔

جس پر آئی سی سی کے ترجمان فادی عبداللہ نے ہنگری کو یاد کرایا کہ وہ باضابطہ علیحدگی ہونے تک رکن ہے اور اُس وقت تک عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر نومبر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جسے بالائے طاق رکھتے ہوئے ہنگری کے وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔

رواں برس فروری میں اقتدار سنبھالنے کے ایک ماہ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ وہی کریم خان ہیں جنھوں نے عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا تھا کہ ہم ایک ایسے عالمی ادارے کا حصہ کیوں رہیں جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے عالمی فوجداری عدالت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد انھیں پارلیمان سے منظوری بھی لینا ہوگی۔

پارلیمان میں وکٹر اوربان کی پارٹی کے اکثریت میں ہونے کے باعث یہ منظوری بآسانی حاصل ہوجائے گی۔

جس کے بعد ہنگری عالمی فوجداری عدالت سے انخلا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو رسمی خط بھیجے گا اور ایک سال کے عرصے میں باضابطہ طور پر آئی سی سی سے علیحدہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت سے اب تک دوممالک برونڈی اور فلپائن نے علیحدگی اختیار کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی فوجداری عدالت سے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نیتن یاہو نے عالمی

پڑھیں:

عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: عالمی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان نے اپنے اقدام پر گہرے ندامت کا اظہار کیا ہے اور قوم سے معافی کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بین الاقوامی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے شواہد کی روشنی میں 6 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ باقی 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج میں صرف ”دیکھا دیکھی“ شامل ہوئے تھے اور انہیں احساس ہے کہ انہوں نے جو کیا وہ ملک کے مفاد کے خلاف تھا۔ ایک ملزم نے کہا، ’پاکستان کا نقصان، ہمارا نقصان ہے۔ جو ملک کو نقصان پہنچاتا ہے، وہ دراصل اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔‘
ملزمان نے تسلیم کیا کہ وہ جذباتی طور پر بہکاوے میں آ گئے تھے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ اس قسم کے احتجاج یا پرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔
ایک اور ملزم نے کہا کہ ’ہم غیرملکی فوڈ چینز یا کسی بھی کاروباری ادارے پر توڑ پھوڑ کی حمایت نہیں کرتے‘۔
ملزمان کا کہنا تھا کہ ’ہم قوم اور حکومت سے معافی چاہتے ہیں، اور وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسا کوئی عمل نہیں کریں گے۔‘

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی