حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
مشیر اطلاعات کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
مشیر اطلاعات کے مطابق اجلاس میں علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کیلیے کینابیس پلانٹ قواعد کی منظوری دی گئی۔
نومبر 2024 میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا تھا جس میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید اسپتالوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اجلاس میں دور افتادہ اضلاع میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ، اصلاحات و دیگر امور پر غور کیا گیا تھا اور پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کیلیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں۔
اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ آسان بنانے کیلے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ