بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ایف آئی اے کے 9 نئے تھانے قائم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
امن و امان کی بحالی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 9 نئے تھانے قائم کردیے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے تحت کام والی 9 چیک پوسٹوں کو پولیس اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔ تھانوں کا درجہ پانے والی 7 چوکیاں بلوچستان اور 2 خیبر پختونخوا میں ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 3 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔
کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ گاوی اور انزارکئی کے نام سے دو تھانے قائم کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع چاغی میں چار بان، نور وہاب، بربچہ اور راجے کے نام سے تھانے بنا دیے گئے جبکہ ضلع ژوب میں غزنی، قمر دین کاریز کے نام سے دو تھانے قائم کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پنجگور میں پراگ کوہ کے نام سے ایف آئی اے کا ایک تھانہ قائم کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تھانے قائم ایف آئی اے کے نام سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔