یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یونان کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈی این اے ٹیسٹ ہونگے
دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یونان میں تارکین وطن کی کشتیوں کے درجنوں حادثات سامنے آچکے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یونان میں تارکین وطن کی

پڑھیں:

گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی