وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟ عمران خان دور میں جب تیل کی قیمت 124 ڈالرز تھی تب تمام ٹیکس ڈال کر بجلی کی قیمت 25 روپے تھی، جو آج تیل سستا ہو جانے کے باوجود 65 روپے فی یونٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ اعلان کیا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے کم کر دی گئی ہے، دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔
(جاری ہے)
مطلب، اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔ دوسرا، عمران خان کے دور میں جب تیل 124 ڈالر فی بیرل تھا، اس وقت بجلی کی قیمت، تمام ٹیکسوں کے بعد، 25 روپے فی یونٹ تھی، اور آج 65 روپے فی یونٹ ہے۔
مزمل اسلم نے سوال کیا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں، کیا قیمت 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟۔ جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور میں اوسطاً ایک یونٹ کی قیمت 16.40 روپے تھی، جو اب 45 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ سیلز ٹیکس ابھی اس میں شامل نہیں، لہٰذا آج 6 روپے فی یونٹ کم کر کے قوم سے مذاق کیا گیا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمت روپے فی یونٹ روپے سے
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔