Islam Times:
2025-04-22@01:22:47 GMT

جنوبی لبنان میں ایک کار پر صیہونی فوج کا ڈرون حملہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

جنوبی لبنان میں ایک کار پر صیہونی فوج کا ڈرون حملہ

الدروہ کے علاقے میں بنت جبیل یارون روڈ پر ایک کار کو قابض حکومت کی فوج نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں بنت جبیل یارون روڈ پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا۔ النشرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ الدروہ کے علاقے میں بنت جبیل یارون روڈ پر ایک کار کو قابض حکومت کی فوج نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایک کار

پڑھیں:

وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کھیل ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل  نہیں کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ  نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج
  • وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ