اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا۔
عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 180 ملکوں پر جوابی ٹیرف کے نفاذ کے اثرات اور سرمایہ کاروں میں خدشات وزیر اعظم کے بجلی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے زائل ہوگئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1131.
تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کا آغاز ملے جلے رجحان پر ہوا جہاں امریکی صدر کی جانب سے پاکستان سمیت 180 ملکوں پر جوابی ٹیرف کے تجارتی اثرات نے سرمایہ کاروں کو خدشات سے دوچار کردیا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔
کاروباری دن کے ابتدائی سیشن میں انڈیکس ایک لاکھ17ہزار 508 پوائنٹس کی کاروباری سیشن کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلان نے مندی کے اثرات زائل کردیے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 28 ارب 21 کروڑ 13 لاکھ57 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 42کروڑ 27لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کے مجموعی سرمائے کی مالیت 14کھرب 37 ارب 20کروڑ 8لاکھ 85ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
مجموعی طور پر 452کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 247کی قیمت میں اضافہ، 154کی قیمت میں کمی جبکہ 51کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6944 اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہے۔
Post Views: 4