UrduPoint:
2025-12-14@09:46:31 GMT

لاہور ،بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

لاہور ،بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے باعث جیپ ریلی کے دوران عارضی طور پر بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین
  • طلاق کے بعد 90 دن تک نکاح برقرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
  • سکھر :پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
  • صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
  • بھارت،بیٹے نے اسرائیل جانے کے لیے باپ کو قتل کردیا
  • دنیا کا واحد ملک جہاں خواتین مردوں سے زیادہ کماتی ہیں، کس خطے میں واقع ہے؟
  • لاہور، پیدل رنگ روڈ عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
  • اسلام آباد: غیر قانونی گھر مسمار ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ خودکشی کی کوشش
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔