بیلاروس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر منکس پہنچے جہاں انہوں نے منسٹریل سیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیلاروس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیزی سے پیشرفت چاہتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں عملی کام شروع ہو سکے۔

دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وزیر مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقاتیں کیں اور اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔ پاکستان سے مواصلات، انڈسٹری، خوراک اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹری صاحبان بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں جبکہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن اور کامرس بھی وفد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے بیلاروس کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ منسٹریل کانفرنس کے آٹھویں سیشن کے انعقاد پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم پاکستان کے بیلا روس کے دورے پر دوسرے بزنس فورم کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزراء صاحبان سے ملاقاتوں و اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین مواصلات کے شعبے میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں جس کے لئے دونوں ممالک میں تجارتی راہداری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان،چین، افغانستان یا ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کر کے مشرقی یورپ کیلئے راستے کھولنا چاہتا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک اعتبار سے بھی شاہراہوں کے یہ منصوبے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی طرف جا رہی ہے اور مستقبل تجارت اور بزنس کے فروغ سے منسلک ہے جس کے لئے ذرائع آمدورفت کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ بیلاروس کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے وزراء نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے دورے کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان گزشتہ روز بیلا روس پہنچے جہاں وہ" سٹیٹ گیسٹ" ہوں گے اور انہیں اس سرکاری دورے میں مختلف نئے ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا موقع ملے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بیلاروس کے

پڑھیں:

آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔

 وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔

  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار

 محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

 وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔

انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے : شیخ رشید

متعلقہ مضامین

  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ