وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے۔ ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.
انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جب تیل $124 فی بیرل تھا بجلی ٹیکس سمیت 25 روپے فی یونٹ تھی اور آج بجلی کی قیمت 65 روپے فی یونٹ ہے۔ وزیر اعظم بتائیں کیا 25 روپے سے قیمت میں کمی کی یا پھر 65 روپے سے؟قبل ازیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔
ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پیکیج کا اعلان کردیا، پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی۔
پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مجموعی طور پر 110 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے 25 ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام امدادی پیکیج کی بھی منظور ی دی گئی۔
پیکیج کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو 5 ہزار فی ایکڑ ملیں گے،گندم کی 5 ایکڑ پر کاشت پر گندم کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لئے لاز می ترمیم کی ہدایت کی ہے۔
دوران اجلاس الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی،پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بینک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کو یہ بھی بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکاروں نے تقریباً 55 ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے، گندم کے کاشتکاروں کو 9500 ٹریکٹر ز پر 10 ارب روپے سبسڈی دی گئی،گندم کے کاشتکاروں کو 1000 ٹریکٹر 2.5 ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی،کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈرز پر8 ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے،گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً 25 ارب روپے دیئے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا،صوبہ بھر میں گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا جبکہ تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور ٹریکٹر مفت دیا جائے گا۔
دوران اجلاس یہ بھی بتایا گیا کہ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8 لاکھ روپے اور تیسرے کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے،مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی