امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب، قتل کی سازش پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
واشنگٹن: مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں، امریکی تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایک ایجنٹ کی جانب سے امریکہ میں قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایجنٹ "GS" نے نیویارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر ادا کیے۔ یہ رقم نیویارک کے 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی، جس کا ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔ امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ کسا جا رہا ہے اور را کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرزمین پر دہشت گردی کی سازش کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سخت کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔