اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔تاہم اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی کو اسٹیلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا۔
اب سینیٹر شبلی فراز کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو 6 ماہ ہو گئے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جب تک بانی پی ٹی آئی سے اس بات کا علم نہیں ہو گا کسی قیاس آرائی پر مو¿قف نہیں دے سکتے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کو نہیں مان رہے۔
حماد اظہر کے استعفے سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، ان کی جانب سے استعفے پر افسوس ہوا، پارٹی میں گروپ بندیوں کی بات درست نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت اور فیصلے پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کی اپنی سیاست اور زمینی حقائق ہیں، اس میں دوسرے کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

کراچی: چار لڑکیوں کی گمشدگی کا کیس، مہلت مانگنے پر عدالت برہم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے مذاکرات کا ٹاسک بانی پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا کسی کو

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا سخت ردعمل: ’فیض حمید کی سزا ادارے کا کام—اصل کھیل تو بانی PTI کو مائنس کرنے کا ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے، یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جب ہماری حکومت آئےگی تو اس کا حساب کتاب کیا جائےگا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس بانی پی ٹی آئی کیا جائے، یہ 1947 سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں، 9 اپریل 2022 سے ان کا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے عشق کرتی ہے، ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ کس وقت تک بیٹھنا ہے اور کس وقت تک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید بانی پی ٹی آئی منصوبے کے سربراہ تھے، مزید قانونی کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
  • فیض حمید عمران کیخلاف گواہی  دینے والے ہیں، فیصل واوڈا
  • عمران، فیض حمید گٹھ جوڑ تباہی، عوام کو تقسیم کیا: طارق فضل چوہدری
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • 9 مئی فیلڈ مارشل کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ، باجوہ نے ’’ٹیک اوور‘‘ کی دھمکی دی، وزرا
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان
  • فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا سخت ردعمل: ’فیض حمید کی سزا ادارے کا کام—اصل کھیل تو بانی PTI کو مائنس کرنے کا ہے