شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندارایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختون خوا سمیت اللّٰہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔