عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی، صدر مملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789 اسیران کو فائدہ ہوا، ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کمی ہوئی جبکہ 183 رہا ہوئے۔
مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281 اسیران رہا ہوئے، ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
مخیر حضرات اور اداروں نے زکوٰۃ کی مد میں قیدیوں کی دیت، ارش، دمان اور جرمانے کی رقوم ادا کیں، قیدیوں کے جرمانے ادا کر کے عید سے قبل انہیں رہائی دلوائی گئی، رمضان المبارک کے دوران تعلیم مکمل کرنے اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرنے پر 5 قیدی رہا ہوئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قیدیوں کی
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1