عمران خان سے ملاقات؛ لارجر بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔
سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
استدعا کی گئی کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
NEWYORK:اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔