عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
سفیر عاصم افتخار احمد نے 31
عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔
عاصم افتخار احمد نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اپنی سفارتی اسناد انھیں پیش کر دیں اور اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری دوسروں کی خدمت کیلئے جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کا تحفظ کرے، تنازعات والے علاقوں میں امدادی کارکنوں کو دھمکیوں اور گولیوں کا سامنا ہے۔
دو دہائیوں تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں سبکدوش
انھوں نے کہا کہ غزہ سنگین بحران سےدوچار ہے ، فریقین کو لازمی طور پر انسانی قوانین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنایا جائے اور سلامتی کونسل کے ذریعے پابندیاں عائد کی جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے، پولیس افسران کی تربیت و استعداد بڑھانے کے لیے جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز نے کہا کہ اقوامِ متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی موجود تھے۔