GUJRAT:

بھارت کی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاں ایک پائلٹ محفوظ رہا جبکہ دوسرا پائلٹ لاپتا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت نکل آیا تھا اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثے کی  طرف روانہ ہوگئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوع کی فوٹیجز سامنے آرہی ہیں، جس کے مطابق یہ حادثہ جام نگر سٹی سے 12 کلومیٹر دور پیش آیا اور کھیت میں گرے ہوئے طیارے کے کاک پٹ پر آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے پر بکھرے ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی مشق میں مصروف تھا۔

طیارے کے حوالےسے بتایا گیا کہ یہ دو انجنوں پر مشتمل لڑاکا بمبار طیارے میں دو افراد کی گنجائش ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس وسیع پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں یہ طیارہ 1970 کی دہائی میں شامل کیا گیا تھا اور گزرتے وقت کے ساتھ اس کو جدت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو بھی بھارتی ایئرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ سسٹم کی خرابی کے باعث انبالہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور پائلٹ طیارے کو شہری آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوا تھا اور بحفاظت طیارے سے اتر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑاکا طیارہ تھا اور

پڑھیں:

بھارت میں لگژری برانڈ کی کولہاپوری چپل؛ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

اٹلی کے لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے کولہا پوری چپل کا لمیٹڈ کلیکشن لانچ کرنے کی تیاری کرلی۔ایک جوڑی کی قیمت 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے، 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

پراڈا نے ان چپلوں کی فروخت کا اعلان کرناٹکا اور مہاراشٹرا ریاستوں کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کے بعد کیا۔

پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی لورینزو برٹیلی کا کہنا تھا کہ کمپنی اس چپل کو بنانے میں اصل چپل ساز کے معیار کے ساتھ اپنی تکنیک شامل کرے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کلیکشن فروری 2026 میں پراڈا کے دنیا بھر میں موجود 40 اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

مہاراشٹرا اور کرناٹکا کی کارپوریشنز کے ساتھ یادداشت پر دستخط کے بعد کمپنی ان ریاستوں میں سینڈل کے دو ہزار جوڑے بنائے گی جو بھارتی ہنرکاری اور اطالوی ٹیکنالوجی کا امتزاج ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • قدیم رومی افسران اور بھارتی بندروں کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف!
  • بھارت میں لگژری برانڈ کی کولہاپوری چپل؛ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے
  • پاکستان کے لیے جاسوسی،بھارتی فضائیہ کاسابق افسرگرفتار
  • بھارتی پارلیمنٹ حملہ 2001: سیاست، انصاف اور مشکوک بیانیے کی کہانی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دی، بھارت کے لیے کیا پیغام ہے؟
  •  13 برس میں 21 لاکھ بھارتیوں نے انڈین شہریت ترک کردی
  • 13برس میں21 لاکھ بھارتیوں نےانڈین شہریت ترک کردی
  • جنگ 1971: بریگیڈئیر (ر) محمد سرفراز کی آنکھوں دیکھی داستان
  • بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول