کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت دو افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے قریب تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ حادثے کے باعث وقتی طور پر شارع فیصل کی روانی متاثر ہوگئی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ تاہم، دونوں واقعات میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
کراچی:کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔