جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ جنہوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔ وفد میں حاجی شاہ مراد ڈومکی، سید محمود شاہ استاد عبدالفتاح ڈومکی، میر گہنور خان سید گلزار علی شاہ، احمد علی خان ٹالانی، رحمدل ٹالانی، منصب علی، حاجی دلدار خان گولاٹو، آل ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر ٹالانی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام اور یمن و لبنان کے مجاہدین کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت کینالز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم اس موقع پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دریائے سندھ پر غیر قانونی کینالز کی تعمیر کو ملکی سالمیت کے لئے نقصاندہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں تسلسل کے ساتھ بدامنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں سے موٹر سائیکلیں چھینی جا رہی ہیں۔ دن دہاڑے مین ڈی سی روڈ پر دکاندار کو عید کے دوسرے دن لوٹا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی جیکب آباد کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ ڈاکو راج کا خاتمہ کریں اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کو جلد برامد کرکے مالکوں کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی جیکب آباد میں نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے

پڑھیں:

سیدہ کائناتؓ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں، لبنیٰ مشتاق

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؑ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ وہ خوش نصیب ہستی ہیں، جنہیں تاجدارِ کائنات کی والہانہ محبت نصیب ہوئی، سیدہ کائناتؑ علم و عمل اور پاسداری شریعت میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک روح پرور تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پاک، کردار اور عظیم اوصاف پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ کائناتؑ کی عظمت، ان کی عبادت گزاری، تقویٰ، حلم، ایثار کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ خراج تحسین پیش کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ہیڈ کوآرڈنیشن کونسل لبنیٰ مشتاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراؑ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائناتؑ کی سیرت طیبہ، پاکیزہ کردار، اعلیٰ اخلاق ہر مسلمان عورت کیلئے کامل نمونہ عمل ہے۔ آپؑ نے نہ صرف گھریلو اور سماجی ذمہ داریوں میں بے مثال کردار پیش کیا بلکہ عبادت، تقویٰ، حلم، صبر اور اخلاق کے ہر پہلو میں اعلیٰ ترین عملی نمونہ فراہم کیا۔

انہوں ںے کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہراؑ کا کردار آج کی مسلمان خواتین کو یہ رہنمائی دیتا ہے کہ علم، وقار، سادگی، ایثار اور اصول پسندی کیساتھ دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا علمِ حدیث، سیرتِ نبویؐ کے فروغ اور اہلِبیت اطہارؑ کی علمی و روحانی وراثت کی حفاظت میں اہم کردار تاریخ کا روشن باب ہے۔ آپؑ ان خوش نصیب ہستیوں میں شامل ہیں جنہیں تاجدارِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی، بے مثال اور والہانہ محبت نصیب ہوئی، رسول کریمؐ نے فرمایا ’’فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘‘۔

ممبر کوآرڈنیشن کونسل عائشہ مبشر نے کہاکہ اللہ ربّ العزت نے سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کو سیدہ نساء العالمین کے تاج سے سرفراز کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپؑ کو جنتی خواتین کی سردار قرار دیا۔ آپؑ کی سیرت ہر دور کی خواتین اور خاندانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم خاندان حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے طرزِ حیات، تربیت کے اصول، سادگی، وقار اور اخلاق کو اپنالیں تو گھروں میں محبت، استحکام، باہمی احترام اور روحانی سکون کی فضائیں قائم ہو جائے گی۔ ممبر کوآرڈنیشن کونسل حافظہ سحر عنبرین نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراہؓ کی سیرت کا پیغام آج کے دور میں مزید اہم ہے، کیونکہ معاشرہ مادیت، بے راہ روی اور اخلاقی زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراؑ کا اصل پیغام یہ ہے کہ انسان اپنے کردار سے حق و خیر کو فروغ دے، ظلم کے مقابلے میں صبر و استقامت اختیار کرے اور اخلاقِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے۔

تقریب میں عائشہ مبشر، اقرا مبین، راضیہ غنی، حنا فاطمہ، عائشہ بتول و دیگر خواتین رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ شرکا ئے تقریب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُمّتِ مسلمہ کو سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے گھروں، معاشرے اور نوجوان نسل میں ان کی تعلیمات کے فیوض عام فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ
  • کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
  • 25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف
  • سیدہ کائناتؓ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں، لبنیٰ مشتاق
  • جیکب آباد :سیپکو کی تارچوری پکڑی گئی
  • سیدہ فاطمۃ الزہرا (س) کی ذات صنف نسواں کیلیے بہترین اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقدہ "قومی علماء و مشائخ کانفرنس" میں شرکت
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ