بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر منگل کے روز پونچھ ضلع میں شمالی جموں و کشمیر کے علاقے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ میں کا دھماکہ کیا، جس کے بعد پاکستانی فوج بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا۔
بیان کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھرپور جواب بھارتی فوج پاک فوج فوج کی
پڑھیں:
معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی:عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔
بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔