Islam Times:
2025-04-22@01:50:30 GMT

صیہونی فوج نے رفح شہر میں زمینی جارحیت کا آغاز کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

صیہونی فوج نے رفح شہر میں زمینی جارحیت کا آغاز کر دیا

عبرانی میڈیا کے مطابق یہ جارحیت رفح شہر میں 36 ویں جنگی ڈویژن کی تعیناتی کے بعد شروع کی گئی ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سویرے رفح میں زمینی کارروائی شروع کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر میں بڑے پیمانے پر زمینی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر بدھ کے روز رفح شہر میں بڑے پیمانے پر دراندازی اور زمین جارحیت شروع کر دی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق یہ جارحیت رفح شہر میں 36 ویں جنگی ڈویژن کی تعیناتی کے بعد شروع کی گئی ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سویرے رفح میں زمینی کارروائی شروع کی ہے۔ الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ درجنوں محصور خاندانوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع خربہ العداس سے ان کا انخلاء کریں۔ دو ہفتے قبل جنگ بندی ختم ہونے کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ پہلی بڑی زمینی دراندازی ہے۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں رات کے وقت بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھانا شروع کیا، جس سے غزہ میں 36ویں ڈویژن شامل ہو گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج نے شروع کی کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔

زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا