گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ سمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں ویوو اور ایپل آئی فون کے اسمارٹ فونز نے جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے سمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔
انفنکس نوٹ 50 پرو + تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبرپر ہیں۔سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 آٹھویں، ویو ایکس 200 الٹرا نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس (نئی انٹری) براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
Post Views: 1