چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوتا جارہا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
بد ھ کے روزملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن نے صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور خوشی کا اظہار کیا کہ صدر شی کے ساتھ طے شدہ متعدد اتفاق رائے کو عمل میں لایا جارہا ہے۔روس -چین تعلقات اعلیٰ سطح پر ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں تعاون گہرا کیا جارہا ہے۔”روس -چین ثقافتی سال” کامیابی کے ساتھ منایا جارہا ہے ، جس سے مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ رواں سال عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جاری ہے ، امید ہے کہ چین روس میں منعقد ہونے والی یادگاری سرگرمیوں میں شریک ہوگا اور نازیوں، فاشزم اور جاپانی عسکریت پسندی کے خلاف فتح کا جشن مشترکہ طور پر منایا جائے گا۔
روس اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روس – چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے اور اقوام متحدہ ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس ممالک سمیت کثیرالجہتی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔وانگ ای نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر پیوٹن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کی ہدایات میں چین اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوتا جارہا ہے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن مزید قریب ہو رہا ہے، ٹھوس تعاون مضبوط ہو رہا ہے، جس سے دونوں بڑے ممالک کی اپنی اپنی ترقی اور اہم علاقائی اور عالمی امور میں مشترکہ دلچسپی کی حفاظت کی گئی ہے۔ چین اور روس کا تعاون کبھی بھی کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں رہا اور یہ بیرونی مداخلت کے تابع بھی نہیں ہے۔ چین اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ وسیع تر ہو رہے ہیں، اور ان کے درمیان دوستی طویل مدتی مستقبل پر مرکوز ہے۔دورہ روس کے دوران وانگ ای نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور روس جارہا ہے مضبوط ہو کے ساتھ روس کے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
Post Views: 2