ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پُل سے نیچے پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو پل سے نیچے پھینک دیا، جس سے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے تھانہ دڑی کی حدود میں اوورہیڈ برج پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔
جائے وقوع پر موجود افراد نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت صفائی کمپنی کے ڈرائیور حامد ملگانی کے طور پر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے اسٹیشن روڈ کے قریب اوور ہیڈ برج پر ڈکیتی کے لیے واردات کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔
زخمی کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا حامد صفائی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے اور یہ واقعہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ماروی خاتون نے کہا کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا ہے جب کہ صفائی کمپنی کا کوئی ذمے دار اسپتال نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
کراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے...
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔