پشاور: الخدمت کی جانب سے یتیم و مستحق بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پشاور:
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف اور عیدی فراہم کی گئی۔
اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران الخدمت کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ گلیوں میں کچرے سے ناکارہ اشیاء جمع کر کے انہیں بیچ کر والدین کے ساتھ اپنے گھرانوں کی کفالت میں تعاون کرنے والے 850 سے زائد اسٹریٹ چلڈرن اور پیدائشی طور پر خون کی کمی سے تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا 600 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد کی شفقت سے محروم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز پاکستان میں خدمتِ انسانیت کا ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جس کی بے لوث خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن کہا کہ
پڑھیں:
خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم
— جنگ فوٹوخان اکیڈمی پاکستان نے کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر خانمیگو کا پائلٹ پروگرام شروع کریں گے۔
یہ پروگرام پاکستان میں موجود کیئر فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں اساتذہ کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا تاکہ تدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
کیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 30 سالوں سے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں 1100 اسکولوں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس شراکت کے ذریعے اساتذہ کو خانمیگو اے آئی جیسے جدید ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جو ناصرف سبق کی منصوبہ بندی میں مدد دیں گے بلکہ بچوں کی دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنائیں گے۔
یہ معاہدہ اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کے درمیان طے پایا۔
بانی و چیئرپرسن کیئر فاؤنڈیشن مسز سیما عزیز کا کہنا ہے کہ یہ شراکت ہماری اُس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک برابر رسائی حاصل ہونی چاہیے، خانمیگو جیسے اے آئی ٹولز کے ذریعے ہمارے اساتذہ مزید مؤثر انداز میں پڑھا سکیں گے اور بہتر نتائج لا سکیں گے۔
خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں خانمیگو کا پائلٹ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ ٹول ہمارے اساتذہ کی روزمرہ تدریس میں مدد دے گا اور نئی نسل کے سیکھنے کے سفر کو بہتر بنائے گا۔
یہ پائلٹ پروگرام پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں اے آئی کے مثبت استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے، اگر کامیاب رہا تو یہ شراکت ملک بھر کے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گی، جس سے سیکھنے اور سیکھانے کا معیار بہتر ہو گا۔